0
Monday 24 Feb 2020 00:49

عمران خان حکومت ہر اعتبار اور ہر پہلو سے ناکام ہے، لیاقت بلوچ

عمران خان حکومت ہر اعتبار اور ہر پہلو سے ناکام ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت ہر اعتبار اور ہر پہلو سے ناکام ہے، عوام میں مایوسی اور ناامیدی کا گراف تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ وفاقی حکومت نے تیل، بجلی، گیس کی قیمتیں کم نہیں کیں، افراط زر کم نہیں ہوگا۔ مہنگائی بے قابو ہے، حکومتی اقدامات ناکارہ ہیں، گرانی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے لیے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا محال ہوچکا ہے۔ جماعت اسلامی کی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف اور اسلامی معاشی نظام کے قیام کی تحریک مظلوم عوام کو متحد اور متحرک کر دے گی۔ اسٹیٹ بنک کے گورنر کے دوہرے بیانات و تجزیئے خراب معیشت کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی اقتصادی ٹیم کے لیے بھی حکومت کے ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے جے آئی یوتھ، اسلامی جمعیت طلبہ کے وفود اور دیر اپر کے سیاسی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ عالم اسلام اور نوجوانون نسل بحرانوں میں گھرے ہیں۔ عالمی سامراجی قوتیں اسلام اور مسلمانوں کو ہدف بنا کر سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور تہذیبی ایجنڈا مسلط کر رہی ہیں۔ نوجوانوں کو اسلامی انقلابی روح پیدا کرنے اور ظلم، جبر و طاغوت کے سامراجی خداﺅں کے خلاف مزاحمت کے جذبے بیدار کرنا ہوں گے۔ سوشل میڈیا کو جھوٹ، فریب، غیبت اور انتشار اور فساد پھیلانے کی بجائے نوجوان اعلیٰ مقاصد کے ساتھ اسلام کے اعلیٰ اور انقلابی پیغام کو عام کریں۔ آئی ٹی کے ماہر نوجوان بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور غاصبانہ قبضہ کو بے نقاب کرنے کے لیے مسلسل زبردست میڈیا مہم چلائیں۔
خبر کا کوڈ : 846348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش