QR CodeQR Code

شہباز شریف پٹواریوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت چھوڑ دیں، لاہور ہائیکورٹ

13 Jul 2011 01:16

اسلام ٹائمز:عدالت نے ڈی سی او لاہور احد چیمہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ تمام حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے، فرد جاری کرنے کے لئے پٹواری 15، 15 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی پٹواری کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاہور کے نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں کی جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار خالد سعید کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود تاحال درخواست گزار کو فرد ملکیت جاری نہیں کی گئی۔ عدالت نے ڈی سی او لاہور احد چیمہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ تمام حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے، فرد جاری کرنے کے لئے پٹواری 15، 15 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہیں اور اگر رشوت نہ دی جائے تو ریکارڈ تبدیل کردیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اگر پٹواریوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔ کیس کی مزید سماعت 12 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی سی او کو ہدایت کی گئی کہ لاہور کے تمام نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں جبکہ چیف جسٹس نے ڈی سی او کو حکم دیا کہ محکمہ کے راشی افسران اور پٹواریوں کے خلاف کارروائی کی جائے.


خبر کا کوڈ: 84636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84636/شہباز-شریف-پٹواریوں-کو-کنٹرول-نہیں-کرسکتے-حکومت-چھوڑ-دیں-لاہور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org