0
Monday 24 Feb 2020 04:16

یمن، مستعفی و جارح یمنی صدر منصور ہادی کے فوجی اڈے پر نامعلوم میزائل حملہ

یمن، مستعفی و جارح یمنی صدر منصور ہادی کے فوجی اڈے پر نامعلوم میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی جو گزشتہ 5 سالوں سے سعودی فوجی اتحاد کی مدد سے یمن پر حملہ آور ہیں، کے ایک فوجی اڈے پر نامعلوم میزائل آن گرا۔ رپورٹ کے مطابق یمنی صوبے "مأرب" میں واقع مستعفی و جارح یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی فوج کے ایک اڈے پر نامعلوم فورسز کی طرف سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرب نیوز چینل "بلقیس" نے دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ نے مأرب کے علاقے "صحن الجن" میں واقع منصور ہادی کے جوائنٹ آپریشن روم کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ منصور ہادی کے فوجی اڈے پر ہونے والے میزائل حملے کے بعد "صحن الحن" نامی اس فوجی بیس میں کئی ایک زور دار دھماکے بھی سنے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ منصور ہادی کے فوجی اڈے پر نامعلوم میزائل حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب کہ اس حوالے سے یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ 3 ماہ قبل بھی مستعفی یمنی حکومت کا یہ فوجی و ہوائی اڈہ ایک نامعلوم میزائل حملے کا نشانہ بنا تھا جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا تھا اور منصور ہادی کی مستعفی حکومت کے متعدد مرکزی کمانڈرز بھی اس حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کی "صحن الجن نامی" یہ ایئربیس مرکزی یمن میں واقع مستحکم فوجی اڈوں میں سے ایک ہے جبکہ منصور ہادی کی حکومت اپنی اس ایئربیس و فوجی اڈے کو صنعاء میں موجود انصاراللہ کی حکومت کے خلاف حملوں میں استعمال کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 846361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش