QR CodeQR Code

کرونا وائرس کا معاملہ، پی آئی اے کا جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن معطل

24 Feb 2020 10:12

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اور چین کیلئے فضائی آپریشن 15 مارچ تک معطل رہے گا۔ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر قومی ائیر لائن پی آئی اے نے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15 مارچ تک معطل کردیا۔ چین اور جاپان میں کرونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر پی آئی اے نے پاکستان سے چین اور ٹوکیو کے لئے فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اور چین کیلئے فضائی آپریشن 15 مارچ تک معطل رہے گا۔ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے واضح کیا ہے کہ آج سے پی آئی اے کی پروازیں بیجنگ اور ٹوکیو نہیں جائیں گی، صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 846377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846377/کرونا-وائرس-کا-معاملہ-پی-آئی-اے-جاپان-اور-چین-کیلئے-فلائٹ-آپریشن-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org