QR CodeQR Code

عوام کو ایک ماہ میں مہنگائی سے نجات مل جائے گی، اسد قیصر

24 Feb 2020 10:33

صوابی میں خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آٹے اور چینی بحران میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے، مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کے کنوینر ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے، انٹیلی جنس بیورو کا اعلیٰ افسر بھی کمیٹی میں شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو ایک ماہ میں مہنگائی سے نجات مل جائے گی، حکومت کے عوام دوست فیصلوں کے ثمرات ملنے والے ہیں، وزیراعظم مافیا اور منافع خوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہے۔ حکومت کے ابتدائی فیصلوں کے ثمرات جلد ملنے والے ہیں، جس سے عوام کو ایک ماہ میں مہنگائی سے نجات مل جائے گی۔ وزیراعظم آٹے اور چینی بحران میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے، مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کے کنوینر ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے، انٹیلی جنس بیورو کا اعلیٰ افسر بھی کمیٹی میں شامل ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی چینی کی پیداوار کا جائزہ بھی لے گی کہ آیا چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم تھی یا زیادہ تھی۔


خبر کا کوڈ: 846379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846379/عوام-کو-ایک-ماہ-میں-مہنگائی-سے-نجات-مل-جائے-گی-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org