QR CodeQR Code

بیرون ملک قیدیوں کا مسئلہ سفیروں کی غیر ذمہ داری کے باعث پیچیدہ ہوا، سپریم کورٹ

13 Jul 2011 01:37

اسلام ٹائمز:سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں قرار دیا ہے کہ کام نہ کیا تو سفیروں کو عدالت میں بلایا جائے گا، عدالت نے بیرون ملک قید پاکستانیوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سفیروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ملک ہر پاکستانی کے حقوق کا تحفظ کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سفير ہفتے ميں ايک مرتبہ پاکستاني کميونٹي سے ملاقات کيلئے مختص کريں۔ وزارت داخلہ نے عدالت ميں پيش کي گئي رپورٹ ميں بتایا کہ چار مزید لاپتہ افراد بازیاب کرا لیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی تشکیل نو جلد کر دی جائے گی، موجودہ حالت میں بھی کمیشن اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ سيکرٹري کميشن، فريد احمد نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن کي کاروائي کے نتيجے ميں تراسی لاپتہ افراد کا سراغ مل گيا ہے۔ عدالت نے لال مسجد میں جاں بحق افراد کی ڈی این اے رپورٹس کی نقل عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت بھي کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 84638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84638/بیرون-ملک-قیدیوں-کا-مسئلہ-سفیروں-کی-غیر-ذمہ-داری-کے-باعث-پیچیدہ-ہوا-سپریم-کورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org