0
Monday 24 Feb 2020 10:33

سانحہ بونیر، ریسکیو آپریشن ختم، جاں بحق افراد اور زخمیوں کیلئے معاوضوں کا اعلان

سانحہ بونیر، ریسکیو آپریشن ختم، جاں بحق افراد اور زخمیوں کیلئے معاوضوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد نے بامپوخہ ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد شروع ہونے والے ریسکیو آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں پولیس، پاک آرمی کے جوانوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں 7 افراد جاں بحق، جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کیلئے فی کس 5 لاکھ، جبکہ زخمیوں کیلئے فی کس ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی معاون خصوصی پبلک ہیلتھ ایم پی اے ریاض خان نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلٰی سطح کمیٹی قائم کر دی، علاقے کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے، اس میں لاش یا زخمی کے کوئی آثار موجود نہیں۔ دوسری جانب سانحہ کے تیسرے روز بھی بونیر کی فضاء سوگوار ہے۔

ایم این اے شیر اکبر خان، معاون برائے پبلک ہیلتھ ایم پی اے ریاض خان، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے سید فخر جہان باچا کے علاوہ ڈپٹی کمشنر محمد خالد، اے سی لطیف الرحمٰن اور دیگر محکموں کے افسران آپریشن کی نگرانی اور امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے۔ ادھر بامپوخہ کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ مائینز کو بلاسٹنگ پر پابندی لگانی چاہیئے اور اس کی کٹنگ کو پراپر طریقے سے کیا جائے، کیونکہ اس سے ایک طرف گاؤں کے مکین ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں تو دوسری جانب اس سے جانی نقصانات کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بونیر میں ایک ماربل کان میں سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 846381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش