QR CodeQR Code

آل کرم کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام آگرہ اختتام پذیر

24 Feb 2020 10:38

ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 36 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ سیٹیزن کرکٹ ٹیم اور کراخیلہ ٹیم کے مابین کھیلا گیا، جس میں سیٹیزن نے کراخیلہ کو دلچسپ میچ کے بعد 18 رنز سے شکست دی۔


اسلام ٹائمز۔ آل کرم کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام آگرہ اختتام پذیر ہوگیا، ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 36 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ سیٹیزن کرکٹ ٹیم اور کراخیلہ ٹیم کے مابین کھیلا گیا، جس میں سیٹیزن نے کراخیلہ کو دلچسپ میچ کے بعد 18 رنز سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کو روائتی طور پر ٹرافی کی بجائے ایک خوبصورت بکرا انعام میں دیا گیا، ڈسٹرکٹ کرم سپورٹس آفیسر امجد حسین کی ہدایت پر سید مرتضیٰ علی نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کٹس بھی تقسیم کئے۔ کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 846383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846383/آل-کرم-کرکٹ-ٹورنامنٹ-بمقام-آگرہ-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org