QR CodeQR Code

ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی، رانا ثناءاللہ

24 Feb 2020 12:24

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم خود ساختہ احتجاج کر کے اپوزیشن کو منتشر نہیں کرنا چاہتے، پیپلزپارٹی اور مولانا نےاحتجاج کا اعلان کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا آپریشن آج ہونے جا رہا ہے، آنے والے کچھ دنوں میں انشاءاللہ نواز شریف روبصحت ہو جائیں گے، نواز شریف کے روبصحت ہونے پر شہباز شریف مارچ میں وطن واپس آ جائیں گے، میاں شہباز شریف صرف آج کے دن کے لیے وہاں رکے ہوئے ہیں، نوازشریف کا آپریشن ہونے کے بعد شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔

رانا ثناءاللہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو یرغمال بنا کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، حکومت نے پولیس کو بھی مشن دیا ہے کہ مخالفین کے خلاف کارروائی کریں، نیب، ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی، کسی بھی عبوری حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خود ساختہ احتجاج کر کے اپوزیشن کو منتشر نہیں کرنا چاہتے، پیپلزپارٹی اور مولانا نےاحتجاج کا اعلان کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 846404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846404/ان-ہاوس-تبدیلی-کا-فیصلہ-پارلیمانی-پارٹی-کرے-گی-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org