QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

24 Feb 2020 12:37

لاشوں کو 9 گھنٹوں کی امدادی کارروائی کے بعد ٹینکر سے نکالا گیا، ٹینکر میں گیس کی موجودگی کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاشوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایل پی جی ٹینکر میں گیس لیکیج سے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ٹینکر کے ذریعے اسمگلنگ کی جاتی تھی، واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر گودام میں کھڑے ایل پی جی ٹینکر میں گيس ليکج سے دھماکا ہوا جس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو 9 گھنٹوں کی امدادی کارروائی کے بعد ٹینکر سے نکالا گیا، ٹینکر میں گیس کی موجودگی کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاشوں کو  بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ تلاشی کے دوران گودام سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کر لی گئی ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ٹینکر چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث تھا، دھماکہ اس وقت ہوا جب چھالیہ گودام میں منتقل کی جا رہی تھی، واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 846412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846412/کوئٹہ-میں-ایل-پی-جی-ٹینکر-دھماکے-سے-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org