0
Monday 24 Feb 2020 12:45

7 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

7 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے7 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ اور سندھ اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بحال ہوئی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔ جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹر رانا محمود الحسن، رکن سندھ اسمبلی عبد الرؤف کھوسو، امیر فرزند خان، پختون یار خان، فیصل امین خان، محمد شفیق اور میر کلام خان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان کی رکنیت بحالی سے اسپیکرز اسمبلیوں اور چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 29 پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت تاحال معطل ہے۔
خبر کا کوڈ : 846416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش