QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مسعود خان

24 Feb 2020 13:11

ڈڈیال میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے اغوا کے قصے سنانے کی بجائے اب ایک ایسی جدوجہد شروع کرنا ہو گی کہ تاریخ کا پانسہ پلٹ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے جہد مسلسل ہم پر فرض ہے اور ہم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔دنیا کے سامنے اپنے شہیدوں کی لاشیں گنوانے، عورتوں کی آبروریزی اور نوجوانوں کے اغوا کے قصے سنانے کی بجائے اب ایک ایسی جدوجہد شروع کرنا ہو گی کہ تاریخ کا پانسہ پلٹ دیا جائے، ظلم سہنے کی بجائے ظالموں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کی۔ کانفرنس سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین و ایم ایل اے عبدالرشید ترابی، حریت کانفرنس کے رہنما الطاف حسین بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 846421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846421/مقبوضہ-کشمیر-کی-آزادی-تک-چین-سے-نہیں-بیٹھیں-گے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org