0
Monday 24 Feb 2020 14:01

ڈونالڈ ٹرمپ بھارت پہنچ گے

ڈونالڈ ٹرمپ بھارت پہنچ گے
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے بھارتی دورے پر 24 فروری کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پہلا بھارتی دورہ ہے، وہیں وہ پہلے امریکی صدر بھی بن گئے جنہوں نے ریاست گجرات کا دورہ کیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، صاحبزادی اور داماد کے ہمراہ سردار پٹیل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں بھارتی وزیراعظم نے خود ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگایا۔

ریاست گجرات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا آبائی علاقہ ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ وہاں بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ اپنے پہلے بھارتی دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت کو بڑھانے سمیت کئی اہم معاملات پر مذاکرات کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے راستوں میں بسی کچی آبادیوں کو بھی پہلے سے ہی خالی کرالیا گیا تھا جب کے امریکی صدر کے دورے کو یادگار بنانے کے لیے ہر 10 میٹر پر انہیں خوش آمدید کہنے کے بینر آویزاں کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش