0
Monday 24 Feb 2020 14:23

کویت اور افغانستان میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق

کویت اور افغانستان میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ ہرات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس بعد وہاں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ افغانستان کے وزیر صحت نے سوموار کی صبح بتایا کہ ایک شخص میں چین سے پھیلنے والے مرض کورونا وائرس پایا گیا ہے جس کو طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ کویت میں بھی کورونا کے تین مریضوں کا انکشاف ہوا ہے جن میں ایک سعودی شہری بھی شامل ہے۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے شکار مریض باہر سے آئے تھے جنہیں کویت ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ کویتی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ تینوں مریضوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی یقین دہانی ہوگئی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ کرونا کا شکار پہلا مریض کویتی شہری ہے جس کی عمر 53 سال ہے، دوسرا مریض سعودی شہری ہے جس کی عمر 61 سال ہے جبکہ تیسرا مریض کسی ملک کی شہریت نہیں رکھتا بلکہ ان لوگوں میں سے ہے جو کویت میں کسی شہریت کے بغیر رہتے ہیں اور جنہیں سرکاری اصطلاح میں ’بدون‘ کہا جاتا ہے، اس کی عمر 21 سال ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر تینوں مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ جہاز میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کا بغور طبی معائنہ ہو رہا ہے۔

چین میں کرونا وائرس 2 ہزار 592 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ جنوبی کوریا میں 7 افراد ہلاک اور 833 سے زائد متاثر ہیں۔ سعودی عرب نے بھی چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ اٹلی میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 157 متاثر ہیں جس کے سبب آسٹریا نے اٹلی جانے والی اپنے ٹرین سروس معطل کردی ہے۔ ایران میں بھی کورونا وائرس سے 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 40 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 6 کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے باعث پاکستان نے زائرین اور دیگر مسافروں کو ایران جانے سے روک دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایران سے متصل علاقے تفتان میں ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش