QR CodeQR Code

پشاور، علامہ احمد اقبال رضوی کی بزرگ عالم دین علامہ جواد ہادی سے ملاقات

24 Feb 2020 15:18

ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس مدرسہ سے شہید قائد علامہ عارف الحسینی کیوجہ سے ہماری خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، مجلس وحدت مسلمین اپنے شہید قائد کے مشن پر ہی روز اول سے گامزن ہے، اور الحمد اللہ اسی مشن کو جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جامعہ شہید عارف الحسینی میں بزرگ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور خاص طور پر مدرسہ کلائیہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء ارشاد حسین بھی موجود تھے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اس مدرسہ سے شہید قائد علامہ عارف الحسینی کیوجہ سے ہماری خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، مجلس وحدت مسلمین اپنے شہید قائد کے مشن پر ہی روز اول سے گامزن ہے اور الحمد اللہ اسی مشن کو جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 846454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846454/پشاور-علامہ-احمد-اقبال-رضوی-کی-بزرگ-عالم-دین-جواد-ہادی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org