0
Monday 24 Feb 2020 16:25

پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلئے درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلئے درخواست دائر کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے شہر قائد میں بلدیاتی اختیارات حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے سیکشن 74 اور 75 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا کہ بلدیاتی قانون کی دفعات 74 اور 75 صوبائی حکومت کو بے پناہ طاقت دیتی ہیں، بلدیاتی قانون کی دفعہ 74 اور 75 آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہیں۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیکشن 18 کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو کے ایم سی کے تمام واجبات فوری ادا کرنے اور سندھ حکومت کو ضلع ٹیکس سود سمیت کے ایم سی کو دینے کے حکم دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عبوری بلدیاتی نمائندوں کو آرٹیکل 140 اے کے تحت مکمل اختیارات فراہم کرنے کا حکم دے اور کراچی میں پانی اور سیوریج کا نظام مقامی حکومت کے حوالے کیا جائے، پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش