0
Monday 24 Feb 2020 17:03

غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ناصر حسین شاہ

غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سندھ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈ آفس میں دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل آپکے سامنے ہیں انکے تیز تر حل کے لئے یہاں آئے ہیں، 900 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی جاری ہے، غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قانون سازی کی جارہی ہے جو معصوم لوگوں سے دھوکہ کرتے ہیں ایسے بلڈرز سے پیسے نکلوائے جائیں گے، جس افسر کی شکایت ہوگی اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، اچھی شہرت کے لوگ لائے جائیں گے چاہے وہ پرائیویٹ سیکٹر سے ہوں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر ادارے کو مزید اختیار دے کر کارکردگی بہتر کی جائے گی، کوئی کتنا ہی بااثر ہوں غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا جائے گا، خواہ کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو غیر قانونی تعمیرات میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، صفائی مہم میں لاکھوں ٹن کچرا اٹھایا گیا اس وقت کونسا الیکشن تھا، کورنگی میں کروڑوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا وہاں سے ہمارا نمائندہ نہیں ہے، پھر وہاں کا کیا ہے یہی چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری لا وژن ہے کہ خدمت بلاتفریق کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 846471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش