QR CodeQR Code

اصغریہ آرگنائزیشن کا 33واں سالانہ مرکزی کنونشن 27 مارچ سے بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا

24 Feb 2020 17:34

مرکزی کنونشن کے آخری روز 29 مارچ بروز اتوار کو یوم حسینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ سال کیلئے نئے میر کارواں کا اعلان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کا 33واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’ناصرانِ امام مہدیؑ و یوم حسینؑ‘‘ 27 مارچ 2020ء بروز جمعہ سے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت منعقد ہوگیا، کنونشن میں سندھ بھر سے اصغریہ کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے، کنونشن سے ملک بھر کے جید علماء کرام و دانشور حضرات مختلف موضوعات پر دروس دیں گے، کنونشن کے آخری روز 29 مارچ بروز اتوار کو یوم حسینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ سال کیلئے نئے میر کارواں کا اعلان ہوگا۔

رکن نگہبان کونسل اصغریہ آرگنائزیشن و چیئرمین کنونشن انجینئر غلام رضا جعفری نے کہا کہ عالمی استعماری، صہیونی اور سفیانی قوتیں مشرق وسطیٰ سمیت وطن عزیز پاکستان میں لڑاؤ اور تقسیم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، جن کا بنیادی ہدف منتقم خون حسینؑ، منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور پُرنور کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور ان کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنے والی حقیقی اسلامی قوتوں کے خلاف مکروہ سازشیں کرنا ہے، تاکہ امام مہدیؑ کے ظہور کو روکا جائے، جو کہ مکہ معظمہ سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداء دینے کے باوجود پاکستان کو امریکا، اسرائیل اور ان کی غلام عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور امریکا، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 846476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846476/اصغریہ-ا-رگنائزیشن-کا-33واں-سالانہ-مرکزی-کنونشن-27-مارچ-سے-بھٹ-شاہ-میں-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org