0
Monday 24 Feb 2020 18:35

بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو بہت پچھتائے گا، حامد رضا

بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو بہت پچھتائے گا، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مودی سرکار کا متنازع شہریت بل کروڑوں بھارتی مسلمانوں کے سروں پر لٹکتی تلوار ہے، اکیسیویں صدی کے مہذب دور میں مذہبی امتیاز پر مبنی بھارتی شہریت بل کی کوئی گنجائش نہیں، 18 کروڑ بھارتی مسلمان شہریت بل کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکار ہیں کیونکہ اس بل کے مطابق ہر بھارتی مسلمان کو بھارتی شہریت کیلئے تحقیق و تفتیش کے طویل، پیچیدہ اور مشکل مرحلہ سے گزرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں سے بھارت میں مقیم مسلمانوں کو مشکوک قرار دینا ظلم کی بدترین مثال ہے، بھارت کی سول سوسائٹی بھی متنازعہ شہریت بل کی مخالفت کر رہی ہے لیکن بھارتی حکومت ملک گیر احتجاج کو نظر انداز کرکے ہر صورت اس ظالمانہ بل کو لاگو کرنے پر تلی ہوئی ہے، مسلم مخالف متعصبانہ شہریت بل بھارتی آئین کی روح کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے مظلوم مسلمانوں کی چیخ و پکار کو سنے اور بھارتی مسلمانوں کے آئینی مطالبات کی منظوری کیلئے ہٹ دھرم بھارتی حکومت پر سفارتی دباؤ ڈالا جائے۔

صاحبزادہ حماد رضا کا کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت کا متنازعہ شہریت بل بیس کروڑ بھارتی مسلمانوں کیلئے خطرہ ہے، بھارت کا سیکولر ملک ہونے کا نام نہاد دعوی بے نقاب ہو گیا ہے، عالمی برادری بھارت کے مسلمان مخالف شہریت بل کا نوٹس لے، بھارت میں ہندو انتہا پسندی خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، بھارت جیسا بل کسی مسلمان ملک میں پیش ہوتا تو پوری دنیا میں واویلا مچ جاتا، بھارت میں بڑھتے احتجاج نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا ہے، متنازع شہریت قانون سے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہندو انتہا پسند ملک بن چکا ہے، بھارت اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر جنگی تیاریوں میں مصروف ہے، بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو بہت پچھتائے گا۔
خبر کا کوڈ : 846485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش