0
Monday 24 Feb 2020 19:43

گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو ایک ایک پودا لگانے کا پابند بنایا جائے گا، حفیظ الرحمٰن

گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو ایک ایک پودا لگانے کا پابند بنایا جائے گا، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ جی بی آنے والے سیاحوں کو ایک ایک پودا لگانے کا پابند بنایا جائے گا۔ ہر بشر دو شجر کے نعرے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے شجر کاری مہم میں تمام سرکاری ملازمین اور طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ علاقے میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو جنگلات کے ذریعے قابو پانے میں مدد مل سکے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین پاکستان بلین ٹری منصوبے میں سونامی کا نام شامل کئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ سابق وفاقی حکومت کا گرین پاکستان منصوبے کو بلین ٹری سونامی کا نام دیا گیا ہے، بلین ٹری منصوبہ خوش آئند ہے مگر سونامی کا نام نہیں چلے گا کیوں کہ نااہلی، بیڈ گورننس، مہنگائی کا جو سونامی ملک میں ہم بھگت رہے ہیں اس سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کو ایک ماحولیاتی آلودگی سے صاف گلگت بلتستان دینا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرح صرف نعروں سے کچھ نہیں ہوتا۔ ہم نے گرین اینڈ کلین گلگت بلتستان منصوبے کے تحت پورے صوبے میں لاکھوں درخت لگائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش