0
Monday 24 Feb 2020 19:28

کرونا وائرس، بلوچستان میں دوسرے روز بھی پاک ایران بارڈر بند

کرونا وائرس، بلوچستان میں دوسرے روز بھی پاک ایران بارڈر بند
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خطرے کے باعث بلوچستان میں دوسرے روز بھی پاک ایران بارڈر بند ہے، اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس چیلنج ہے جس سےحکومت اور عوام دونوں کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان کے اقدامات جاری ہیں۔ تفتان اور گوادر سمیت 5 مقامات پر پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت معطل ہے۔ امیگریشن گیٹ بند ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
پی ڈی ایم اے نے سرحدی علاقے میں 100 بستروں پر مشتمل میڈیکل کیمپ لگالیا جبکہ پاکستان ہاؤس میں موجود زائرین کی اسکریننگ جاری ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق ائیرپورٹس سمیت تمام ٹرانزٹ پوائٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 846502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش