0
Monday 24 Feb 2020 19:32

محکمہ داخلہ نے ساڑھے 7 ہزار این جی اوز کو پنجاب میں کام کی اجازت دیدی

محکمہ داخلہ نے ساڑھے 7 ہزار این جی اوز کو پنجاب میں کام کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے 20 ہزار سے زائد این جی اوز پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے مکمل چھان بین اور انکوائری کے بعد ان 20 ہزار این جی اوز کو بند اور ان کے بینک اکائونٹ بھی منجمد کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ساڑھے سات ہزار این جی اوز کو کلیئر کر دیا ہے اور انہیں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے بچ جانے والی تمام این جی اوز کو ہدایات کی ہیں کہ وہ منی لانڈرنگ سے پرہیز کریں اور سوسائٹی سے اپنا رابطہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک یا ملک دشمن سرگرمی سے بچیں ورنہ ان کی رجسٹڑیشن منسوخ کر دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 846503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش