QR CodeQR Code

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے، جام کمال خان

24 Feb 2020 20:05

بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت کرونا وائرس پر سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کی صورتحال کے بعد ہماری ٹیم سدرن کمانڈ کے ساتھ تفتان سرحد گئی جبکہ ایران کے ساتھ سرحد احتیاطی طور پر بند کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا وائرس پر سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت کرونا وائرس پر سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کی صورتحال کے بعد ہماری ٹیم سدرن کمانڈ کے ساتھ تفتان سرحد گئی جبکہ ایران کے ساتھ سرحد احتیاطی طور پر بند کر دی ہے۔ کرونا وائرس سے متعلق وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے روک تھام نہیں کر سکتی اس لئے ہمیں عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا دو روز قبل کہنا تھا کہ کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر ایران سے منسلک اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے لئے بڑا خطرہ بن گیا ہے، وائرس سے اموات کی تعداد 2619 ہو گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 846509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846509/کرونا-وائرس-کی-روک-تھام-کیلئے-ہمیں-عوام-کا-تعاون-درکار-ہے-جام-کمال-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org