0
Monday 24 Feb 2020 20:07

لاہور، آئی ایس او اور ادارہ التنزیل کا مشترکہ کام پر اتفاق

لاہور، آئی ایس او اور ادارہ التنزیل کا مشترکہ کام پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل پاکستان نے آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر اور ادارہ المہدی تربیت اسلامی کے مسئول علامہ سید اسد نقوی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ کی تقریب ادارہ التنزیل کے دفتر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ نشست میں آئی ایس او لاہور، ادارہ المہدی تربیت اسلامی اور ادارہ التنزیل نے مشترکہ طور پر تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے مشترکہ کاوشوں کا عزم کیا۔ تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے صدر عارف حسنین اور ادارہ المہدی تربیت اسلامی کے مسئول علامہ سید اسد نقوی نے وفد کے ہمراہ ادارہ التنزیل کا دورہ کیا اور علامہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی سے ملاقات کی۔

رہنمائوں نے ملاقات میں تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے ملت کے ہر جوان تک قرآن، کتاب انقلاب کے آفاقی پیغام کو پھیلانے کیلئے باہمی تعاون کا عزم کیا۔ علامہ سید اسد نقوی نے ادارہ التنزیل کی تعلیمات قرآن کی ترویج کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے قابل ستائش ہیں اور ادارہ المہدی تربیت اسلامی بھی نوجوانوں کی تربیت تعلیمات قرآن کے مطابق استوار کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ نوجوان نسل کی قرآن کریم کے مطابق تربیت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر علامہ علی عباس نقوی نے کہا کہ قرآن کریم کو خصوصاً جوانوں کی کتاب زندگی کی حیثیت سے پیش کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، کیونکہ قرآن کریم نئی فکر دیتا ہے، احسن الحدیث ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کریم میں تدبر کیا جائے، جو ابھی تک معاشرے میں رواج نہیں پا سکا۔

اس موقع پر آئی ایس او لاہور، ادارہ المہدی تربیت اسلامی اور ادارہ التنزیل کی مشترکہ کاوشوں سے لاہور و مضافات میں "ایک شام قرآن کے نام "قرآنی نشست، قرآنی سیمینار اور اور ڈویژن بھر میں قرآن سنٹرز کے قیام عمل میں لانے کے عزم کیا گیا۔ ادارہ المہدی تربیت اسلامی کے سربراہ علامہ اسد نقوی اور ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس نقوی نے مشترکہ کاوشوں سے اساتذہ کرام کیلئے نصاب کی تدوین و ترویج اور تربیت کیلئے عزم کیا۔
خبر کا کوڈ : 846511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش