0
Monday 24 Feb 2020 22:18

گلگت، سرکاری کالجوں کے پروفیسرز اور لیکچرارز نے کلاسوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

گلگت، سرکاری کالجوں کے پروفیسرز اور لیکچرارز نے کلاسوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر گلگت میں احتجاجی ریلی نکالی اور شدید احتجاج کیا۔ پروفیسرز ٹائم سکیل پروموشن اور ریوائزڈ فور ٹائر کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی ریلی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مناور گلگت، گورنمنٹ گرلز فاطمہ جناح کالج گلگت، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دنیور، گورنمنٹ گرلز رتھ فائو کالج سطان آباد گلگت اور گورنمنٹ انٹر کالج بسین گلگت کے تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ پروفیسروں کی ریلی ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ تھامے ہوئے فاطمہ جناح ویمن کالج سے وزیراعلیٰ ہاوس تک پہنچی جہاں پروفیسر ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ارشاد احمد شاہ، جنرل سیکریٹری پروفیسر محمد رفیع، پروفیسر حسن بانو اور پروفیسر لال بانو نے خطاب کیا اور اپنے مطالبات دہرائے۔ پروفیسروں نے دھکمی دی کہ دو مارچ تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پورے جی بی میں کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائے اور دو مارچ کے بعد ہر ضلع کی مرکزی شاہراہوں پر دھرنا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 846519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش