0
Monday 24 Feb 2020 22:03

کراچی میں وزیراعظم جلد پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ

کراچی میں وزیراعظم جلد پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں وزیراعظم جلد پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح کریں گے تاہم گرین لائن پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے گرین لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید آٹھ ماہ کا وقت لگے گا۔ کراچی میں ڈیف ریچ اسکول آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم کریں گے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے پی ایس ایل کا بھی ذکر کیا، بولے کراچی کنگز کا سپورٹر ہوں۔ انہوں نے لاہور قلندرز کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کیماڑی سانحہ میں زہریلی گیس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش