0
Monday 24 Feb 2020 22:10

وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا خمیازہ ہر شخص بھگت رہا ہے، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا خمیازہ ہر شخص بھگت رہا ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا خمیازہ ہر شخص بھگت رہا ہے، ملک میں گیس، بجلی، بیروزگاری، آٹے اور چینی کے بحران آئے ہیں، 18 ماہ میں گڈگورننس تو دور کی بات، گورننس تک نظر نہیں آ رہی۔ سندھ اسمبلی میں ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے کوئی بھی خوش نہیں، خان صاحب کے یوٹرنز سے لوگ تنگ آچکے ہیں، وزیراعظم نے کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اٹھارہ ماہ میں گڈگورننس تو دور کی بات، گورننس تک نظر نہیں آتی، ملک میں گیس، بجلی، بے روزگاری، آٹے چینی کے بحران آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے، آج ہر شخص غلط پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیم امام آئی جی سندھ ہیں، آئی جی تحریک انصاف نہیں، انہیں تحریک انصاف استعمال کررہی ہے، آنے والے دنوں میں عمر کوٹ سے ان سیاسی پناہ گیروں کو عوام شکست دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 846531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش