0
Monday 24 Feb 2020 22:40

بااختیار بلدیاتی نظام حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئینی پٹیشن خوش آئند ہے، ایم کیو ایم

بااختیار بلدیاتی نظام حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئینی پٹیشن خوش آئند ہے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی و سیاسی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدے اور اس پر عملدرآمد کی صورتحال کا شق وار جائزہ بھی اجلاس میں پیش کیا۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے شہری سندھ کو نئی دی جانے والی نوکریوں میں بھی محروم رکھنے کے منصوبے کے خلاف اسمبلی اور عدالت سمیت عوام میں جانے کا فیصلہ بھی کیا۔

رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان سے معاہدے کے مطابق سندھ میں آئین کے آرٹیکل 140A کے تحت بااختیار بلدیاتی نظام حکومت کے قیام کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئینی پٹیشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیو ایم پاکستان کئی برس قبل عدالت سے رجوع کر چکے ہیں اور امید ہے کہ اب انصاف میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 846534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش