QR CodeQR Code

آئی جی سندھ اب پی ٹی آئی جی آف پولیس بن گئے ہیں، وقار مہدی

24 Feb 2020 23:04

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ کو فوری طور پر ٹرانسفر کرکے سندھ حکومت کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں سے کسی کو بھی آئی جی سندھ مقرر کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کے پی ایس 52 عمر کوٹ کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس اب پی ٹی آئی جی آف پولیس بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی نے خط لکھ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے الیکشن سیل کے انچارج ہیں، کیونکہ جو بچکانہ حرکتیں پی ٹی آئی سندھ میں کرتی رہی ہے، اب وہی عمل آئی جی سندھ نے خط لکھ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو معلوم ہونا چاہئے کہ الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی قسم کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر نہیں ہو سکتی ہے، لیکن آئی جی صاحب نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو خوش کرنے کیلئے خط لکھ کر اپنے نمبر پورے کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی کے اس قسم کے غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کے خط کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ کو فوری طور پر ٹرانسفر کرکے سندھ حکومت کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں سے کسی کو بھی آئی جی سندھ مقرر کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 846537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846537/ا-ئی-جی-سندھ-اب-پی-ٹی-آئی-آف-پولیس-بن-گئے-ہیں-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org