QR CodeQR Code

بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا، ثروت اعجاز قادری

24 Feb 2020 23:09

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عالمی برادری فیصلہ کرے کہ وہ دہشتگرد پالیسیوں کی حمایت کرکے بھارت کے ساتھ ہے یا اس کی مخالفت کرکے خطے سمیت دنیا میں امن کو فروغ دینا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا، مودی کی مذہب دشمن پالیسیاں بھارت کی تباہ حالی کا سبب بنے گئیں، مودی حکومت کی سرپرستی میں مذہبی بنیادوں پر مسلم نسل کشی اور خواتین و بچوں پر ظلم و جبر کھلی دہشتگردی ہے، بھارتی ظلم و جبر اور دہشتگردی کے خاتمے کا وقت قریب آگیا ہے، عالمی انصاف کے اداروں نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے منصفانہ کردار ادا نہیں کیا تو اس کے بھیانک نتائج اور مودی حکومت کو دہشتگردی کرنے کا کھل کر موقع ملے گا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ظلم وجبر کرنے والے بھارتی جنونیوں کی ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جموں و کشمیر، لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی پر آنکھیں بند کرنے والے دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، عالمی برادری فیصلہ کرے کہ وہ دہشتگرد پالیسیوں کی حمایت کرکے بھارت کے ساتھ ہے یا اس کی مخالفت کرکے خطے سمیت دنیا میں امن کو فروغ دینا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 846540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846540/بھارت-کو-ٹکڑے-ہونے-سے-کوئی-نہیں-بچا-سکتا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org