0
Monday 24 Feb 2020 23:19

عوام انتظار کریں جلد تبدیلی آنیوالی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

عوام انتظار کریں جلد تبدیلی آنیوالی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ آزادی مارچ نے سیاسی جمود توڑ دیا، عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے بتادیا کہ ناجائز حکومت کو سہارا نہیں مل سکتا، عوام ایک ماہ انتظار کریں ملک میں آئین اور جمہوریت کے مطابق تبدیلی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کرنیوالے ضلعی ناظم رحیم یارخان مفتی سعد الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو معاشی استحکام کہنا قوم سے مذاق ہے، فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کر کے ملک میں شفاف الیکشن کروائے جائیں، بنیادی حقوق اور جمہوریت پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ظلم کۓ خلاف آخری دم تک آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ موجودہ دھاندلی زدہ حکومت کو واضح پیغام دینا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ ملک کے عوام ہیں، آج ملک کے کسان اور عوام پریشان حال ہیں، آئے روز مہنگائی میں اضافہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
خبر کا کوڈ : 846542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش