QR CodeQR Code

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، علامہ قاضی نادر علوی کی شرکت 

24 Feb 2020 23:48

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کی محفوظ طریقے سے بیرون ملک منتقلی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اگر احسان اللہ احسان محفوظ طریقے سے بیرون ملک منتقل ہوسکتا ہے تو بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل کے قیدی شام بھی منتقل کیے جاسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین علی پور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس امام بارگاہ مہاجرین علی پور میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خصوصی طور پر شرکت کی، ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں 19یونٹس کے اراکین اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونٹس کی جانب سے اپنی مختصر کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں سینیئر رہنماوں سید زعیم زیدی، شاکر حسین زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں نئی ضلعی کابینہ کی منطوری بھی دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کی محفوظ طریقے سے بیرون ملک منتقلی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اگر احسان اللہ احسان محفوظ طریقے سے بیرون ملک منتقل ہوسکتا ہے تو بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل کے قیدی شام بھی منتقل کیے جاسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی حکومت تذبذب کا شکار ہے کل تک جن معاملات پر اسمبلی میں اسٹینڈ لیتے تھے آج وہی اقدامات خود کررہے ہیں۔ حکومت نے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 846549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846549/علی-پور-ایم-ڈبلیو-کی-ضلعی-شوری-کا-اجلاس-علامہ-قاضی-نادر-علوی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org