0
Tuesday 25 Feb 2020 04:22

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام پروفیشنل ادارہ جات کے طلباء کیلئے تربیتی ٹوور کا اہتمام 

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام پروفیشنل ادارہ جات کے طلباء کیلئے تربیتی ٹوور کا اہتمام 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے پروفیشنل ادراہ جات کے امامیہ جوانوں کے لیے ''سالانہ اُمید پاکستان تفریحی و تربیتی ٹوور'' کا اہتمام جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر کیا گیا، جس میں ملتان کے پروفیشنل دارے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، این ایف سی، آئی ایس پی، نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے ادارہ تربیت المہدی کے مسئول حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے اسد نقوی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ ساجد رضا اسدی، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر علی مہدی، سابق ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفی، سبطین رضا نے شرکت کی۔ تربیتی ٹوور کو اسٹڈی سرکل، دروس اور مختلف ایکٹویٹیز کے ذریعے تربیتی مراحل سے گزارا گیا۔ ٹور کے دوران نوجوانوں میں تفریحی سرگرمیاں بھی کرائی گئیں۔ اس موقع پر سینیئرز کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر تربیت ماحول فراہم کرنا خوش آئند ہے، ایک صحت مند طالبعلم اور نوجوان ہی معاشرے کا بہترین فرد ثابت ہوسکتا ہے، آئی ایس او پاکستان کے نوجوان معاشرے کے کارآمد شہری ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 846576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش