0
Tuesday 25 Feb 2020 04:37

ٹرمپ کا دورہ بھارت، مودی سرکار کا مسلم مخالف بل پر احتجاج کرنیوالوں پر انسانیت سوز تشدد

ٹرمپ کا دورہ بھارت، مودی سرکار کا مسلم مخالف بل پر احتجاج کرنیوالوں پر انسانیت سوز تشدد
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران نئی دہلی میں پولیس نے شہریت کے متنازع قانون کےخلاف دھرنے پر بیٹھے پرُامن مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ دہلی کے جعفرآباد اور گوکل پوری کے علاقے میدان جنگ بنے رہے۔ پولیس اہلکار اور بی جے پی کے غنڈے ملکر مظاہرین پر ٹوٹ پڑے، انتہا پسندوں نے مظاہرین کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی، املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ بی جے پی رہنما نے گزشتہ روز مظاہرین کو تین دن میں دھرناختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔ واضح رہے کہ مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے منظور ہونے کے بعد سے ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں جسے بھارتی پولیس سختی سے کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی پولیس کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور تشدد سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 846578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش