QR CodeQR Code

راولپنڈی، ڈولفن فورس کی فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار ہلاک

25 Feb 2020 09:23

ہلاک ملزمان کی شناخت طارق عرف استاداور کابل لال عرف عابد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان راولپنڈی میں قتل و ڈکیتی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں تھانہ مورگاہ کی حدود میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ کے قریب ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

ڈولفن اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے، ملزمان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت طارق عرف استاداور کابل لال عرف عابد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان راولپنڈی میں قتل و ڈکیتی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔


خبر کا کوڈ: 846600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846600/راولپنڈی-ڈولفن-فورس-کی-فائرنگ-سے-2-موٹرسائیکل-سوار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org