QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

25 Feb 2020 09:28

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ کو بجلی بلوں کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی، احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ کو بجلی بلوں کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی، احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی نیز دیامیر بھاشا ڈیم پر واپڈا سکیورٹی فورس کے لیے 433 ممنوعہ بور لائسنس جاری کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ آڈٹ اور سائٹ بورڈ کے ارکان کے استعفوں اور نئی تعیناتیوں کی منظوری بھی دے گی۔ وفاقی کابینہ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے رول آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ انڈس واٹر کمشنر کی خالی پوسٹ پر تعیناتی کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کو نیشنل ایجوکیشن پلان 2020ء پر بریفنگ دی جائے گی۔خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے جج کی تعیناتی اور کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 846601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846601/وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-ا-ج-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org