QR CodeQR Code

شریف خاندان کی شوگر ملز پر چھاپہ، چینی کی 55 ہزار بوریاں ضبط

25 Feb 2020 09:45

ذرائع کا کہنا تھا کہ احمدپور کے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محکمہ صنعت کے ضلعی افسران، پولیس کی اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ملز کے گودام پر چھاپہ مار کر چینی قبضے میں لے لی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس، خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور صوبائی محکمہ صنعت کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم نے چنی گوٹھ کے نزدیک شریف خاندان کے زیرملکیت شوگر ملز پر چھاپہ مار کر چینی کی 55 ہزار ذخیرہ کردہ بوریاں برآمد کر لیں۔ پولیس اور دیگر ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ چھاپہ پولیس کی اسپیشل برانچ سے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مارا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ احمدپور کے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محکمہ صنعت کے ضلعی افسران، پولیس کی اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ملز کے گودام پر چھاپہ مار کر چینی قبضے میں لے لی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاکھوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں قبضے میں لینے کے بعد گودام کو مہر بند (سیلڈ) کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چنی گوٹھ میں شریف خاندان کی زیر ملکیت ملز میں حالیہ کرشنگ سیزن کے دوران کام نہیں ہوا کیوں وہ قانونی چارہ جوئی کے باعث بند پڑی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 846602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846602/شریف-خاندان-کی-شوگر-ملز-پر-چھاپہ-چینی-55-ہزار-بوریاں-ضبط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org