0
Tuesday 25 Feb 2020 10:11

ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان کی تعریف کا بیان خوش آئند ہے، شاہ محمود

ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان کی تعریف کا بیان خوش آئند ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کشمیر کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، بھارت خطے میں امن کے فروغ کے لیے ہاتھ بڑھائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے حوالے سے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاحال لاک ڈاؤن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ایسی صورت میں بات آگے نہیں بڑھ سکتی، خطے کے امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو دنیا سراہ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلے پر بھارتی قیادت سے ضرور بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنے رویے اور پالیسی پر نظرثانی کرنی ہو گی، ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان کی تعریف کا بیان خوش آئند ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق امریکا کے مؤقف میں خوش گوار تبدیلی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 846603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش