QR CodeQR Code

کے پی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں

25 Feb 2020 10:49

ضلع خیبر سے پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کو ختم کرنے کیلئے تحریک پیش کی جسکے بعد اسپیکر مشتاق غنی نے 36 کمیٹیوں کو تحلیل کرنیکی باقاعدہ منظوری دیدی۔ شفیق آفریدی کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں قبائلی اضلاع کی نمائندگی نہیں تھی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی پیر کو ایک بار پھر مچھلی بازار بنا رہا اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے باوجود بلوں کی منظوری کا سلسلہ بھی جاری رہا اور اس دوران کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔ ضلع خیبر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر اسمبلی شفیق آفریدی نے قائمہ کمیٹیوں کو ختم کرنے کیلئے تحریک پیش کی جس کے بعد اسپیکر مشتاق غنی نے 36 کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ شفیق آفریدی کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں قبائلی اضلاع کی نمائندگی نہیں تھی، ہنگامہ آرائی کے دوران فنانس ترمیمی بل 2020ء کی منظوری دی گئی، جبکہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اجلاس صرف 40 منٹ چل سکا اور اسپیکر نے آج 2 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 846605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846605/کے-پی-اسمبلی-کی-تمام-قائمہ-کمیٹیاں-تحلیل-کر-دی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org