0
Tuesday 25 Feb 2020 12:04

کشمیریوں کے پاس آزادی یا موت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، راجہ فاروق

کشمیریوں کے پاس آزادی یا موت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ کشمیری صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے یا ہندوستانی فوج کو نکال باہر کریں گے، مودی کشمیر کے معاملے پر غلطی کر بیٹھا ہے، کشمیریوں کی اکثریت پاکستان کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے دیگر مذاہب کے لوگ بھی ہندوستان سے آزادی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لائبریری اسلام آباد کے زیراہتمام کشمیر پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں ںے کہا کہ ہندوستان نے اگر آزادکشمیر پر جارحیت کا سوچا تو اپنی رائفل لیکر چکوٹھی انتظار کروں گا۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہئے، ہم اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں۔ افواج پاکستان نہ صرف ہندوستانی افواج کا مقابلہ کر سکتی ہیں بلکہ اسے شکست فاش دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہندوستان کے مقابلے میں پاکستان اخلاقی طور پر بہترین پوزیشن میں ہے۔

کانفرنس میں دانشور حضرات نے مقالہ جات بھی پیش کئے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس آزادی یا موت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، حکومت پاکستان آزادکشمیر کی حکومت پر اعتماد کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مائی کا لعل پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈال سکتا۔
خبر کا کوڈ : 846614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش