0
Tuesday 25 Feb 2020 16:16

دادو، اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

دادو، اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
اسلام ٹائمز۔ اصغريہ علم و عمل تحریک پاکستان دادو ڈویژن کے زیر اہتمام اندرون سندھ کے تعلقہ میہڑ کے دور افتادہ گاؤں ابو صمد لاشاری میں جاری صحت صفائی مہم کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماری سے متعلق آگہی دی گئی اور ساتھ ہی اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن اور اسکریننگ ٹیسٹ کا بندوبست مقامی ادارہ صحت کے تعاون کیا گیا. اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل ورکرز کی مدد سے یہ اہم کام انجام دیا گیا۔ میڈیکل سیشن کے دوران مرکزی جنرل سیکرٹری اور مرکزی سیکریٹری گوٹھ محلہ سدھار نے بھی خصوصی شرکت کی اور مہمان ڈاکٹرز اور اسٽاف کو سندھی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اہل علاقہ نے اصغریہ کی کاوشوں اور کام سراہا اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں 200 کے قریب افراد کو ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کی گئی اور بچوں و خواتین کی اسکریننگ ٹیسٹ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 846616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش