0
Tuesday 25 Feb 2020 12:10

کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، سردار عتیق

کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان پنجاب کے ایک ہفتے کے دورہ پر ہیں۔ گزشتہ روز گوجر خان میں مسلم کانفرنسی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، ہندوستان مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے امن و ترقی کی راہ پر گامزن نہیں رہ سکتا۔ آج مقبوضہ کشمیر ایک بڑی جیل کا منظر پیش کر ر ہا ہے، ہزاروں سیاسی قائدین، کارکنان، سماجی رہنما جیلوں میں بند ہیں۔ ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں۔ ہزاروں لوگ سڑکوں اور گلیوں میں سراپا احتجاج ہیں، یہ صورتحال عالم اسلام، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ برصغیر میں امن و استحکام اور ترقی کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش