QR CodeQR Code

ایران کے بغیر افغان مسئلے کا کوئی حل ممکن نہیں، پروفیسر ولی نصر

25 Feb 2020 13:17

جانز ہوپکنز اسکول برائے ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیز کے ڈین نے قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں امریکا۔پاکستان تعلقات، امریکی صدر کا دورہ بھارت اور چین، ایران اور افغانستان کے بارے میں امریکی نقطہ نظر پر بات کی۔


اسلام ٹائمز۔ خارجہ پالیسی کے ماہر امریکی پروفیسر ولی نصر نے پاکستانی پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ افغان مسئلے پر ایران کے ساتھ قریبی تعاون کریں اور کہا کہ ایران کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔ جانز ہوپکنز اسکول برائے ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیز کے ڈین نے قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں امریکا۔پاکستان تعلقات، امریکی صدر کا دورہ بھارت اور چین، ایران اور افغانستان کے بارے میں امریکی نقطہ نظر پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مسئلے اور افغانستان میں امن کے معاملے پر واشنگٹن سے زیادہ قریب ہے جس سے پاکستان کے امریکا کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کے علاوہ نئے رشتے کے دروازے کھلے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 846635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846635/ایران-کے-بغیر-افغان-مسئلے-کا-کوئی-حل-ممکن-نہیں-پروفیسر-ولی-نصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org