QR CodeQR Code

شہید سلیمانی نے داعش جیسے شجرہ خبیثہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا، معصومہ نقوی

25 Feb 2020 20:48

جھنگ میں ولادت بی بی سیدہ (س) کی مناسبت سے منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رہنماء کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نہی عن المنکر کرنے کیلئے ضروری نہیں کہ پورا معاشرہ آپکے ساتھ ہو، بلکہ اپنے اس واجب فریضے کی انجام دہی کیلئے تن تنہا بھی کوشاں رہنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیروزیاں یونٹ ہزاری جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ جشن ولادت جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد ہوا، جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید معصومہ نقوی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فضائل و سیرت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کو بیان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نہی عن المنکر کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ پورا معاشرہ آپ کے ساتھ ہو، بلکہ اپنے اس واجب فریضے کی انجام دہی کے لیے تن تنہا بھی کوشاں رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ یہی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر امام زمانہ علیہ سلام کے ظہور کے لیے مقدمات فراہم کرنے کے اسباب مہیا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اس دور میں اپنا بے مثال کردار ادا کر گئے اور داعش جیسے منکر اور شجرہ خبیثہ کی جڑوں کو اکھاڑ کر ان کے اہداف کی نہی کا باعث بنے، علاوہ ازیں معصومہ نقوی نے کوٹلی باقر شاہ میں قائم مدرسہ فاطمیہ کا دورہ بھی کیا اور سالانہ پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل دیا۔


خبر کا کوڈ: 846645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846645/شہید-سلیمانی-نے-داعش-جیسے-شجرہ-خبیثہ-کو-جڑ-سے-اکھاڑ-پھینکا-معصومہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org