0
Tuesday 25 Feb 2020 14:27

جرمنی، ایک شخص نے کار ہجوم پر چڑھا دی، 30 افراد زخمی

جرمنی، ایک شخص نے کار ہجوم پر چڑھا دی، 30 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے صوبے ہیسے میں کارنیوال پریڈ کے دوران ایک شخص نے کار ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔جرمنی کے صوبے ہیسے کے علاقے فولکمارزن میں ہجوم پر کار چڑھانے کا واقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں بچوں سمیت 30افرادزخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ کار ڈرائیور جرمن شہری ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا، ہجوم پر کار چڑھانے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ واقعے کے بعد صوبے ہیسے میں تمام کارینوال کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش