QR CodeQR Code

کراچی سرکلر ریلوے چلنے کی فوری طور پر کوئی امید نہیں

25 Feb 2020 15:50

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ یہاں سرکلر ریلوے 1997ء تک چلتی تھی، شہر کے بيشتر سرکلر ریلوے کے اسٹيشنز پر يہی صورتحال ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ عدالتی فيصلے پر عمل کيا جائے لیکن عدالتی فیصلے کے تحت پہلے متبادل دیا جائے اور پھر توڑا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ریلوے چلانے کے لئے سپریم کورٹ کئی مرتبہ احکامات جاری کرچکی ہے تاہم ابھی تک اس ٹرین کے جلد چلنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے آج کل پھر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ سپریم کورٹ نے کئی بار احکامات جاری کئے مگر ان پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا اور سرکلر ريلوے پٹری پر آسکی۔ ناظم آباد کے اسٹیشن کی پٹری سے سرکاری دیوار محض 25 سے 30 فٹ دوری پر ہے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ یہاں سرکلر ریلوے 1997ء تک چلتی تھی۔ شہر کے بيشتر سرکلر ریلوے کے اسٹيشنز پر يہی صورتحال ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ عدالتی فيصلے پر عمل کيا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت پہلے متبادل دیا جائے اور پھر توڑا جائے۔


خبر کا کوڈ: 846676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846676/کراچی-سرکلر-ریلوے-چلنے-کی-فوری-طور-پر-کوئی-امید-نہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org