0
Tuesday 25 Feb 2020 15:54

شراب برآمدگی کیس میں شرجيل ميمن پر فرد جرم عائد ہوگئی

شراب برآمدگی کیس میں شرجيل ميمن پر فرد جرم عائد ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجيل ميمن کے دورانِ علاج اسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کيس ميں فرد جرم کردی گئی۔ منگل 25 فروری کو جوڈيشل مجسٹريٹ جنوبی کی عدالت نے شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ 18 مارچ کو کیس کے گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔ پیپلز پارٹی رہنماء نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ شرجیل میمن و دیگر کےخلاف مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2018ء کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار شرجیل میمن کی خیریت دریافت کرنے ضیاءالدین اسپتال کراچی پہنچے جہاں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ شرجیل میمن کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ 2015ء میں پیپلز پارٹی رہنماء دبئی چلے گئے اور دو سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے اسلام آباد پہنچے تو نیب نے طیارے سے اترتے ہی حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 846677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش