QR CodeQR Code

لکی مروت، بدعنوانی پر 6 پٹواری معطل

25 Feb 2020 18:10

پٹواریوں کو رشوت لینے اور بدعنوانی پر معطل کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد کو معطل پٹواریوں کی انکوائری کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو اس حوالے سے تحقیقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے بدعنوانی پر 6 پٹواریوں کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والے پٹواریوں میں محمد ریاض، محمد سلیم، ہدایت اللہ، پٹواری معمور جان، نور اسلم اور ظفراللہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹواریوں کو رشوت لینے اور بدعنوانی پر معطل کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد کو معطل پٹواریوں کی انکوائری کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو اس حوالے سے تحقیقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 846695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846695/لکی-مروت-بدعنوانی-پر-6-پٹواری-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org