0
Tuesday 25 Feb 2020 18:14

لاہور، ایرانی سفیر کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور، ایرانی سفیر کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر  سید محمد علی حسینی نے آج لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری اور ایرانی سفارتخانے کے دیگر آفیسرز بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں اسلامی ملکوں کے برادرانہ تعلقات ہر آنیوالے دن میں مستحکم ہو رہے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات حکومت کی ہی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ہیں۔ چودھری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرکے معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے ایرانی وفد کو پنجاب اسمبلی کی ورکنگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے مفادِ عامہ کے اقدامات اور قانون سازی کے بارے میں ایرانی سفارتکاروں کو آگاہ کیا گیا۔ ایرانی سفیر  سید محمد علی حسینی نے بزرگ سیاستدان چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 846696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش