QR CodeQR Code

ٹرمپ کا بھارت میں بیان پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، گورنر سندھ

25 Feb 2020 18:32

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ بھارت کی بے بسی اور بے چارگی قابل دید ہے، پاکستان زندہ باد، عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں بیان پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹرمپ کا بھارت میں بیان پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، بھارت کی بے بسی اور بے چارگی قابل دید ہے، پاکستان زندہ باد، عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کے احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف کام کر رہے ہیں، ان کوششوں کی بدولت پاکستان سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی اور اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیاء کے ممالک میں کشیدگی میں کمی، خطے کی خوشحالی اور ترقی کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 846698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846698/ٹرمپ-کا-بھارت-میں-بیان-پاکستان-کی-بڑی-سفارتی-فتح-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org